Coordination Committee Meeting regarding Issues of Lahore

کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت  صفائی،ٹریفک روانی،نکاسیئ آب کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس
‏غیر قانونی پارکنگ و عارضی تجاوزات  بعض ایریاز میں ٹریفک رکاوٹ کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ ممکنہ وسائل کے ساتھ سدباب کیا جارہا ہے:کمشنر لاہور
‏کمشنر لاہور نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ ٹمیں ریڑھیوں کیلئے علیحدہ مختص سپاٹس کو ازسر نو چیک کریں۔ بریفنگ میں کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا کہ 10ماڈل روڈز پر ایم سی ایل کا تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے۔گزشتہ تین ماہ میں 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔
‏لاہور کے انتظامی محکموں نے  گزشتہ 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کیں۔شہری سہولیات کیلئے  ردعمل دینے میں سستی کرنے والے محکموں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ شہری سہولیات فراہمی و میونسپل سروسز فراہمی میں کوتاہی پر افسران زیروٹالرنس رکھیں:کمشنر لاہور